آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 10

Ayah Of The Week - Volume 03 Issue 10
Last Updated: اپریل 3, 2026By Categories: آیتِ ہفتہ0 Comments on آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 100 min readViews: 68

ولایت، سخاوت اور زندہ ایمان: آیتِ ولایت (سورۂ مائدہ، آیت 55) پر ایک تأمل 

مقدمہ

ماہِ مبارک رمضان کی انیسویں تاریخ، امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ سن 40 ہجری قمری میں آپؑ کو ابنِ ملجم نے ضربت لگائی۔ اس غمگین موقع پر ہم سورۂ  مائدہ کی آیت 55 — جو "آیتِ ولایت” کے نام سے مشہور ہے — پر غور کرتے ہیں۔ یہ آیت حقیقی ولایت، ایمان اور بندگی کے مفہوم کو عبادت اور انفاق کے ساتھ جوڑ کر بیان کرتی ہے: 

إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ "

تمہارا سرپرست اور ولی صرف اللہ، اس کا رسول، اور وہ اہلِ ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور رکوع کی حالت میں زکوٰۃ دیتے ہیں۔

(سورۂ مائدہ، آیت 55) 

 نوجوانوں کو مندرجہ بالا آیت کے تربیتی پیغامات:

1۔ درست نمونے منتخب کریں

حقیقی ولایت اللہ اور صالح مؤمنین کے ساتھ ہم آہنگی سے شروع ہوتی ہے۔ اپنے آپ کو ناصالح لوگوں کی پیروی سےرو کیں۔

عملی چیلنج: غور کریں کہ آپ کی سوچ اور طرزِ زندگی پر زیادہ اثر کس کا ہے؛ سوشل میڈیا شخصیات یا باایمان اور بااخلاق افراد؟ 

2۔ عبادت اور سماجی ذمہ داری میں توازن برقرار رکھیں

اس آیت میں نماز اور انفاق ساتھ ساتھ آئے ہیں؛ ایمان روحانی بھی ہے اور سماجی بھی۔

عملی چیلنج: اس ہفتے ایک عبادت کو کسی خیر کے کام کے ساتھ جوڑیں۔ 

3۔ اپنی شناخت پر ثابت قدم رہیں

ایسے معاشروں میں جہاں اسلامی شناخت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، یہ آیت یاد دلاتی ہے کہ ہماری اصل وابستگی ایسے ایمان سے ہے جس کی عبادت محتاجوں کی مدد کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

عملی چیلنج: اس مہینے اپنے ایمان کو کسی باوقار اور فائدہ مند عمل کے ذریعے ظاہر کریں۔ 

4۔ ایمان صرف عقیدہ نہیں، عمل بھی ہے

اس آیت کے مؤمنین عمل کرنے والے ہیں؛ نماز پڑھتے ہیں اور انفاق کرتے ہیں۔

عملی چیلنج: ایک اچھی عادت منتخب کریں اور اسے مسلسل 30 دن تک اپنائیں۔ 

5۔ تنگدستی میں بھی سخاوت سے کام لیا کریں

امیرالمؤمنین علیؑ مالی تنگی کے باوجود بھی انفاق کرتے تھے؛ سخاوت دل سے ہوتی ہے، مال سے نہیں۔

عملی چیلنج: اس ہفتے کوئی چیز — چاہے چھوٹی ہی کیوں نہ ہو — کسی ضرورت مند کو دیں، حتیٰ کہ اگر اس سے آپ کی ذاتی سہولت میں کمی آئے۔ 

والدین کو مندرجہ بالا آیت کے  تربیتی پیغامات:

 والدین ہونے کا مطلب صرف کفالت  کرنا نہیں ہوتا

حقیقی ولی صرف مالی کفالت کرنے والا نہیں؛  بلکہ وہ اپنے بچوں کی ایمانی اور دینی تربیت کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے۔

عملی چیلنج: اس ہفتے اپنے بچے کی روحانی ترقی کے لیے کوئی خاص قدم اٹھائیں؛ مثلاً گھریلو جماعت یا اخلاقی موضوع پر گفتگو۔ 

2۔ ڈیجیٹل دور میں ایمان کی حفاظت ضروری ہے

آج ولایت میں بچوں کی آن لائن رہنمائی بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا کے اثرات سے غافل نہ رہیں۔

عملی چیلنج: اپنے بچے سے آن لائن دنیا اور دینی اقدار کے بارے میں کھلی گفتگو کریں۔ 

3۔ ایمان اور عمل کے ذریعے ولی بنیں

اپنے ذاتی ایمان، نماز اور انفاق کی روح کو مضبوط بنا کر آپ عملی نمونہ بنتے ہیں۔

عملی چیلنج: اپنے گھرمیں پڑھی جانے والی  کسی ایک نماز کو کسی مشترکہ نیک  عمل کے ساتھ جوڑیں۔ 

4۔ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں

صالح مؤمنین سے تعلق خاندان کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔

عملی چیلنج: اس مہینے کسی دیندار اور خوش اخلاق خاندان سے ملاقات کا اہتمام کریں۔ 

5۔ سیرتِ امیرالمؤمنین کو گھر میں زندہ رکھیں

اپنے بچوں کو امام علیؑ کی شخصیت، حکمت اور مہربانی کے بارے میں بتائیں۔

عملی چیلنج:  کھانے کے دوران ان کی عدالت یا سخاوت کا ایک مختصر واقعہ سنائیں۔ 

6۔ باوقار انفاق کو فروغ  دیا کریں

اس آیت میں انفاق فطری اور بے ریا انداز میں بیان ہوا ہے۔

عملی چیلنج: کسی ضرورت مند خاندان کی مدد کریں، بغیر دکھاوے کے۔ 

مندرجہ بالا  آیت کے تربیتی پیغامات ،ائمۂ جماعت، اساتذہ اور علما کے نام:

1۔ دینداری کو عمل سے پرکھیں

لوگوں کو یاد دلائیں کہ ایمان کا معیار دعویٰ نہیں بلکہ کردار اور خدمت ہے۔

عملی چیلنج: کسی تقریر یا کلاس میں عمل کی برتری کی حقیقی مثال بیان کریں۔ 

 انفاق کی عملی تربیت فراہم کریں

مسجد یا مدرسے میں ایسے نظام بنائیں جن سے لوگ عملی طور پر مدد کر سکیں۔

عملی چیلنج: ایک چھوٹا سماجی منصوبہ شروع کریں؛ جیسے امدادی صندوق، اطعام کی مہم یا رضاکارانہ خدمت کا دن۔ 

3۔ عملی نمونے متعارف کروائیں

ایسی شخصیات کو متعارف کروائیں جنہوں نے نماز، انفاق اور ذمہ داری کو عملی طور پر جیا ہو؛ کہانیوں، کتابوں یا تعلیمی مواد کے ذریعے۔

عملی چیلنج: اس مہینے ایک متاثر کن شخصیت کو مختصر کہانی کی صورت میں پیش کریں اور اس پر گفتگو کریں۔

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔