اداریہ – جلد 03 شمارہ 12

Editorial - volume 03 Issue 12
Last Updated: اپریل 4, 2026By Categories: اداریہ0 Comments on اداریہ – جلد 03 شمارہ 120 min readViews: 57

 خوشیاں منانے سے  بھی آگے کی بات: اس ہفتے کےکچھ اوراسباق کی دریافت

مقدمہ

اس ہفتے کے شمارے میں پانچ اہم مناسبتوں کا مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے جو بدھ  18 مارچ سے منگل 24 مارچ  2026 کے درمیان واقع ہوتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کی جڑیں تاریخ اور ثقافت میں ہیں، یہ مناسبتیں ائمۂ جماعت اور دینی مراکز کے منتظمین کے لیے صبر، تواضع، رحمت اور سماجی ذمہ داری کے اسباق بھی فراہم کرتے ہیں:

29 رمضان: غزوۂ حنین (۸ ہجری قمری):

فتح مکہ کے کچھ ہی عرصے بعد مسلمانوں کو غزوۂ حنین کے لئے بھیجا گیا۔ اگرچہ مسلمانوں کی تعداد زیادہ تھی، لیکن ابتدا میں وہ اچانک حملے سے حیران ہو گئے اور پسپا ہو گئے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے دوبارہ مومنین کو سکون اور فتح عطا فرمائی۔

یہ واقعہ ہمیں متنبہ کرتا ہے کہ صرف تعداد، شہرت یا ظاہری جوش و خروش پر بھروسا نہیں کرنا چاہیے۔ معاشرے یا عوامی زندگی میں حقیقی کامیابی تواضع، اخلاقی پابندی اور اللہ پر بھروسے سے وابستہ ہوتی ہے۔

آج کا پیغام: غزوۂ حنین کے سبق کو یاد رکھیں: ظلم کا انجام شکست اور رسوائی ہے، چاہے ابتدا میں وقتی کامیابی ہی کیوں نہ نظر آئے۔

29 رمضان: ولادتِ علّامہ حلّی (۶۴۸ ہجری قمری):

حسن بن یوسف حلّی (جو علّامہ حلّی کے نام سے مشہور ہیں) شیعہ فقہ اور علمِ کلام کے عظیم عالم تھے جن کی تصانیف نے شیعہ فقہ و کلام پر گہرا اثر  چھوڑا ہے۔

ان کی زندگی مسلمانوں کو یاد دلاتی ہے کہ علمی اور اخلاقی دانش کا کردار معاشرے کی شناخت کو محفوظ رکھنے اور اس کے ضمیر کی رہنمائی میں نہایت اہم ہے۔

آج کا پیغام: اپنے مراکز میں درست تعلیم اور تنقیدی تحقیق کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ معاشرے کا ایمان عقلی، ہمدرد اور مضبوط رہے۔

1 فروردین- 20  مارچ: عید نوروز:

نوروز ایک قدیم بہاری تہوار ہے جس کی جڑیں ایرانی ثقافتی روایات میں ہیں۔ یہ ایرانی شمسی سال کے پہلے دن (فروردین) کی عیدہے ، جسے  ایران، سمیت وسطی ایشیا  میں لاکھوں افراد  مناتے ہیں۔ اس کی تاریخ عموماً مارچ کے مہینے میں آنے والے موسم بہارکے ساتھ ہوتی ہے۔

نوروز ثقافتی طور پر تجدید، ہمسائیگی اور مہمان نوازی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تاریخ میں بہت سی مسلم معاشروں نے نوروز کی بعض روایات کو اسلامی اقدار کے مطابق ڈھال لیا ہے۔ اسلام ایسے اجتماعات کو پسند کرتا ہے جو خاندانی اتحاد، صدقہ اور شکرگزاری  کے تمدن کو فروغ دیں۔

آج کا پیغام: نوروز کو بہتر ہمسائیگی، خاندانی تعلقات کی بحالی اور ایسے خیراتی کاموں کے لیے استعمال کریں جو اسلامی اقدار کی عکاسی کرتے ہوں۔

1 شوال: عید سعید الفطر:

عید الفطر ماہِ رمضان کے اختتام اور شوال کے آغاز کا دن ہے۔ اس دن خصوصی نمازِ جماعت، فطرانہ کی ادائیگی اور خاندانی ملاقاتوں کے ذریعے خوشی منائی جاتی ہے۔ اس کی درست تاریخ چاند نظر آنے پر مقرر ہوتی ہے۔

اسلام یہ سکھاتا ہے کہ عید کی اصل قدر صرف جشن میں نہیں بلکہ عبادات کے قبول ہونے اور اللہ کی اطاعت کو جاری رکھنے میں ہے۔ امام علیؑ نے نہج البلاغہ میں اس معنی کو یوں بیان فرمایا ہے:

"إِنَّمَا هُوَ عِيدٌ لِمَنْ قَبِلَ اللَّهُ صِيَامَهُ وَشَكَرَ قِيَامَهُ وَكُلُّ يَوْمٍ لَا يُعْصَى اللَّهُ فِيهِ فَهُوَ يَوْمُ عِيدٍ"

"عید دراصل اس شخص کے لئےہے جس کا روزہ اللہ نے قبول کیا اور جس کی عبادت کی قدر کی گئی؛ اور ہر وہ دن جس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو، وہ عید کا دن ہے۔”

آج کا پیغام:عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حقیقی خوشی اللہ کی اطاعت میں زندگی گزارنے میں ہے — ہر وہ دن جس میں گناہ نہ ہو، عید کا دن بن سکتا ہے۔

21 تا 27  مارچ  2026: نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا ہفتہ:

یہ ہفتہ اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے، جس کا مقصد نسلی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کو یاد کرنا اور دنیا بھر میں مساوات، اور انسانی حقوق کو فروغ دینا ہے۔

نسل پرستی اور امتیاز خاندانوں، معاشروں اور اداروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ مسلم رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ نسلی ناانصافی کے خلاف واضح آواز بلند کریں اور مساجد و ثقافتی مراکز میں مختلف اقوام اور عقائد کے احترام کی ثقافت کو فروغ دیں۔ اسلام تمام انسانوں کی مساوی عزت پر زور دیتا ہے:

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ
"اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہیں قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔ بے شک اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔”
(قرآنـ 49:13)

آج کا پیغام: دنیا کے بہت سے بظاہر ترقی یافتہ ممالک کے ریکارڈ میں نسل پرستی کے سیاہ باب موجود ہیں۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کا پیغام دیا تھا۔ اپنے دین پر فخر کریں۔

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔