اداریہ – جلد 03 شمارہ 18

Éditorial – volume 03 Numéro 18
Last Updated: مئی 1, 2026By Categories: اداریہ0 Comments on اداریہ – جلد 03 شمارہ 180 min readViews: 17

علم، خدمت اور اخلاقی قیادت: ایک دینی و سماجی میراث سے سبق

مقدمہ

آنے والا ہفتہ، ائمہ اور عظیم علما کی ولادتوں اور یادگار ایام کے ساتھ ساتھ، محنت اور تعلیم سے متعلق عالمی دنوں سے متعلق ہے۔ ائمہ جماعت، اساتذہ اور مسلم ثقافتی منتظمین کے لئے یہ مناسبتیں،  ایک مشترکہ پیغام رکھتے ہیں: علم، خدمت اور اخلاقی ذمہ داری ،ایک صحت مند معاشرے کی بنیادیں ہیں۔

۱۱ ذوالقعدہ: ولادت امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ‌السلام):

آٹھویں امام، امام رضا (علیہ‌السلام)، اپنے وسیع علم، صبر اور عباسی دور میں قیادت کے باعث معروف ہیں۔ ان کی علمی مجالس مختلف مکاتبِ فکر کے اہلِ علم کی میزبانی کرتی تھیں اور انہیں مکالمہ اور حکمت کی علامت بنا دیا تھا۔ ان کے فرامین تاریخ بھر میں مسلمانوں کے فکر، گفتار اور عمل کے لئے رہنمائی کا ذریعہ رہے ہیں۔ ان کے ارشادات میں سے ایک یہ ہے:

اَلصَّغائِرُ مِنَ الذُّنوبِ طُرُقٌ إِلَى الْكَبائِرِ، وَمَنْ لَمْ يَخَفِ اللَّهَ فِي الْقَلِيلِ، لَمْ يَخَفْهُ فِي الْكَثِيرِ

"چھوٹے گناہ بڑے گناہوں کی طرف راستے ہیں، اور جو شخص چھوٹی باتوں میں اللہ سے نہیں ڈرتا، وہ بڑی باتوں میں بھی نہیں ڈرے گا۔”
(مسند الإمام الرضا، ج ۱، ص 290)

آج کا پیغام: امام رضا  علیہ السلام کی سیرت اور ارشادات آج کی دنیا میں ایک اخلاقی زندگی گزارنے کے لئےمضبوط رہنمائی فراہم کرتے ہیں؛ اس عظیم موقع کو ضائع نہ کریں۔

۱۱ ذوالقعدہ:  ولادت شیخ مفیدعلیہ الرحمۃ :

شیخ مفید (۳۳۶–۴۱۳ ھ) شیعہ کے ممتاز متکلم اور فقیہ تھے، جنہوں نے شیعہ فکر کو منظم کرنے اور بغداد میں علمی مراکز کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی تصانیف اس بات کی دلیل ہیں کہ منظم اور علمی دینی معرفت، تعلیمات کی اصالت کو محفوظ رکھنے کے لئے کتنی ضروری ہے۔ اسلام میں علم صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔

آج کا پیغام: گہری اور تنقیدی تعلیم کے ذریعے اپنے دینی فہم کو مضبوط کریں۔

۱۵ ذوالقعدہ: ولادت حسن علی نخودکی اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ :

حسن علی نخودکی اصفہانی ایک معروف عارف اور اخلاق کے استاد تھے، جو زاہدانہ زندگی، خودسازی اور تزکیۂ نفس کے لئے مشہور تھے۔ ان کی زندگی ظاہر کرتی ہے کہ ظاہری علم اور باطنی رشد کے درمیان توازن کتنا اہم ہے، جو بالآخر اخلاق میں ظاہر ہوتا ہے۔ رسول اکرم (ص) نے فرمایا:

إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَكَارِمَ الأَخْلاَقِ

"میں صرف اس لئے مبعوث ہوا ہوں کہ اخلاقِ حسنہ کو کامل کروں۔”
(بحارالانوار، ج ۱۶، ص ۲۱۰)

آج کا پیغام: حقیقی معنویت اچھے اخلاق، تواضع اور صحت مند طرزِ زندگی سے ظاہر ہوتی ہے۔

۱۷ ذوالقعدہ: وفات شیخ عبدالکریم حائری (بانیٔ حوزۂ علمیہ قم):

شیخ عبدالکریم حائری رحمۃ اللہ علیہ (۱۲۷۶–۱۳۵۵ ھ) حوزۂ علمیہ قم کے بانی تھے، جنہوں نے اس بے مثال حوزے کو بیسویں صدی میں شیعہ علم کا ایک اہم مرکز بنا دیا۔ ان کی میراث اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ علمی ادارے دینی علم کی حفاظت اور اس کی منتقلی میں کتنے اہم ہوا کرتے ہیں۔

آج کا پیغام: ان اداروں کی حمایت کریں جو اصیل دینی معارف کی حفاظت اور ترویج میں کردار ادا کرتے ہیں۔

1 مئی: عالمی یومِ مزدور:

یہ عالمی دن معاشرے میں مزدوروں کے مقام اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ اسلام میں محنت کی عزت اور حلال طریقے سے رزق کمانے پر بہت زور دیا گیا ہے۔ رسول اکرم (ص) نے فرمایا:

مَا أَكَلَ أَحَدٌ طَعَامًا خَيْرًا مِنْ أَنْ يَأْكُلَ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ

"کسی نے اس کھانے سے بہتر کھانا نہیں کھایا جو اس نے اپنے ہاتھوں کی محنت سے حاصل کیا ہو۔”
(وسائل الشیعہ، ج ۱۷)

آج کا پیغام: محنت کش مزدوروں کا احترام کریں، اور کام کی جگہوں پر انصاف اور انسانی وقار کو برقرار رکھیں۔

2 مئی: شہادت استاد مرتضیٰ مطہری – یومِ معلّم:

 شہیداستاد مرتضیٰ مطہری  رضوان اللہ علیہ معاصر ایران کے ایک نمایاں مفکر تھے، جنہوں نے واضح اور استدلالی انداز میں اسلامی فکر کا دفاع کیا۔ ان کی شہادت کو یومِ معلّم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ان کی زندگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تعلیم ایک باشعور اور اخلاقی معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے:

يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُواْ مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُواْ الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ

"اللہ تم میں سے ایمان والوں اور علم والوں کے درجات بلند کرتا ہے۔”
(سورہ مجادلہ: ۱۱)

آج کا پیغام: اساتذہ کو معاشرے کی فکری تشکیل دینے والے اور اخلاقی شعور کے محافظ کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔

5 مئی: یوم وفات شیخ صدوق علیہ  الرحمۃ :

شیخ صدوق (۳۰۶–۳۸۱ ھ)  عالم تشیع کے عظیم محدثین میں سے تھے، جنہوں نے اہلِ بیت (ع) کی احادیث کو جمع کرنے اور محفوظ رکھنے میں انتہائی دقت سے کام لیا۔ ان کی تصانیف اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ دینی معارف کی منتقلی میں امانت اور دقت کتنی اہم  چیزہے۔

آج کا پیغام: علم کی منتقلی میں دیانت اور احتیاط کو برقرار رکھیں تاکہ حقیقت محفوظ رہے۔

اختتامی کلام:

اس ہفتے کی مناسبتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اسلام میں علم، خدمت، محنت اور اخلاق گہرے طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ علما جنہوں نے دین کو محفوظ رکھا، وہ اساتذہ جو فکر کو تشکیل دیتے ہیں، اور وہ مزدور جو معاشرہ تعمیر کرتے ہیں—سب ہی الٰہی ہدایت کے تحت ایک عادلانہ اور بامعنی زندگی کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔