حدیثِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 14

Hadith Of The Week - Volume 03 Issue 14
Last Updated: اپریل 6, 2026By Categories: حدیثِ ہفتہ0 Comments on حدیثِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 140 min readViews: 4

لوگوں کی باتوں میں نہ آؤ: ایک حدیث کی روشنی میں ذمہ داری کا شعور

 اس حدیث پر غور کرنے کی مناسبت:

15 شوال، حضرت عبدالعظیم حسنیؑ کی وفات کا دن ہے؛ ایک عظیم شخصیت جنہوں نے اہلِ بیتؑ کی قیمتی تعلیمات کو محفوظ رکھا اور نقل کیا. انہی کی روایت کردہ ایک گہری حدیث امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے، جو  اصول کافی میں درج ہے. یہ حدیث ہمیں ایک بنیادی حقیقت کی طرف توجہ دلاتی ہے: ہر انسان بالآخر اپنے اعمال اور اپنے انجام کا خود ذمہ دار ہے.

امام باقرؑ فرماتے ہیں:
"لوگ تمہیں اپنے بارے میں دھوکے میں نہ ڈالدیں، کیونکہ آخرکار معاملہ تم ہی تک پہنچے گا، نہ کہ ان تک.”

امام محمد الباقر (ع): «لا تَغَرَّنَّكَ النّاسُ مِنْ نَفْسِكَ، فَإِنَّ الأَمْرَ يَصِلُ إِلَيْكَ دُونَهُمْ»

 "لوگ تمہیں اپنے بارے میں دھوکے میں نہ ڈالدیں، کیونکہ آخرکار تمہارے عمل کا خمیازہ خودتم  کو بھگتنا پڑتا ہے، نہ کہ ان لوگوں کو."
(اصول کافی، ج 2، ص 454)

اس حدیث سےنوجوانوں اور جوانوں کے لئے تربیتی پیغامات:

  1. اپنے دوستوں کے انتخاب میں بہت محتاط رہو

تمہارے دوست تمہاری شخصیت اور ایمان کو متاثر کرتے ہیں.
عملی چیلنج: اس ہفتے ایسے دوست سے دوری اختیار کرو جس کا تمہارے ایمان پر منفی اثر پڑ رہا ہے.

  1. اجتماعی دباؤ کے مقابلے میں مضبوط رہو

دوست غلط کام کو خوبصورت بنا سکتے ہیں، مگر تمہیں اپنے اصولوں پر قائم رہنا ہوگا.
عملی چیلنج: اپنے ایک اخلاقی اصول کو لکھو اور اس ہفتے اس پر عمل کرو.

  1. یاد رکھو نتائج تمہیں ہی بھگتنا پڑتا ہے

دوسرے تمہیں ابھار سکتے ہیں، مگر انجام تمہیں خود برداشت کرنا ہوگا.
عملی چیلنج: کسی بڑے فیصلے سے پہلے خود سے پوچھو: کیا میں اس کے نتائج کے لئے تیار ہوں؟

  1. دوسروں کی منظوری کے پیچھے نہ بھاگو

ہر وقت لوگوں کی تعریف کا محتاج ہونا انسان کو راستے سے ہٹا دیتا ہے.
عملی چیلنج: ہر روز ایک نیکی کرو، بغیر کسی کو بتائے.

  1. اپنے اپنے انجام کی فکر کرو

تمہارے فیصلوں کا بوجھ کوئی اور نہیں اٹھائے گا.
عملی چیلنج: ایک ذاتی ہدف لکھو اور آج اس کی طرف ایک قدم بڑھاؤ.

  1. اصرف اللہ کے لئے کام کرو، لوگوں کے لئے نہیں

اگر نیت خالص ہو تو انسان دھوکے میں نہیں آتا.
عملی چیلنج: ہر نیک کام سے پہلے دل میں کہو: یہ صرف اللہ کے لئے ہے.

  1. ہر کام شروع کرنے سے پہلے اس کے انجام پر غور کرو

صرف وقتی خوشی یا مشکل نہ دیکھو، بلکہ اس کے انجام پر نظر رکھو.
عملی چیلنج: کسی اہم فیصلے سے پہلے اس کے ممکنہ نتائج لکھو.

 اس حدیث سےوالدین کے لئے تربیتی پیغامات: 

  1. اپنے بچوں کا دوسروں سے موازنہ کرنا  چھوڑیں

دوسروں سے موازنہ غلط فیصلوں کا سبب بن سکتا ہے.
عملی چیلنج: اس ہفتے موازنہ چھوڑ کر اپنے بچے کی ترقی کی تعریف کریں.

  1. پہلےخود ذمہ داری اٹھانے کی مثال بنیں

 اس لئے کہ بچے آپ کے عمل سے سیکھتے ہیں.
عملی چیلنج: اپنی ایک غلطی بچے کے سامنے تسلیم کریں.

  1. بچے کو خود مستقل طور پر سوچنے کی عادت دیں

صرف اطاعت نہیں، بلکہ سمجھنے کی تربیت دیں.
عملی چیلنج : ان سےپوچھیں: تمہیں کیوں لگتا ہے یہ درست ہے؟

  1. صرف کنٹرول کرنے کے بجائے، بچوں کی رہنمائی کریں.

زیادہ کنٹرول سیکھنے کے مواقع کو ختم کر دیتا ہے.
عملی چیلنج :بچے کو کوئی بھی ایک چھوٹا فیصلہ خود کرنے دیں.

  1. اس بات کا خیال رہے کہ آپ کے گھر والے کن لوگوں کی صحبت میں  ہیں

خاندانی تعلقات اور صحبتیں، ایمان کو مضبوط یا کمزور کر سکتے ہیں.
عملی چیلنج :اس ہفتے ایک نیک اور دیندار خاندان کے ساتھ میل جول رکھیں.

مندرجہ بالا حدیث کے ائمہ جماعت، اساتذہ اور دینی مبلغین کے نام تربیتی پیغامات: 

  1. لوگوں کے ظاہری احترام سے دھوکا نہ کھائیں

لوگوں کی تعریف آپ کی مکمل کامیابی کی ضمانت نہیں.
عملی چیلنج: روزانہ اپنی کمزوریوں پر غور کریں.

  1. اپنے اخلاص کی حفاظت کریں

اصل قدر نیت کی ہے، نہ کہ شہرت کی.
عملی چیلنج: کوئی نیکی چھپ کر انجام دیں.

  1. خود احتسابی کے عمل کو فروغ دیں

لوگوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینا سکھائیں.
عملی چیلنج: محاسبہ نفس کے آسان طریقے سکھائیں.

  1. معاشرے کے اثرات کو واضح کریں

لوگوں کو دکھائیں کہ معاشرہ کیسے گمراہ کر سکتا ہے.
عملی چیلنج: ہم عمر ساتھی کے دباؤ کی کوئی ایک مثال دے کر  اس کا حل بتائیں.

  1. احساس ذمہ داری کا شعور پیدا کریں

لوگوں کو ذمہ داری کا مفہوم اور اس کی اہمیت سمجھائیں.
عملی چیلنج: اگلی نشست میں ذمہ داری کی ایک قسم کو مثال کے ساتھ بیان کریں.

اختتامی پیغام

یہ حدیث ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسان آخرکار اپنے اعمال کا خود جواب دہ ہے. نہ لوگوں کی تعریف فائدہ دے گی، نہ ان کی ترغیب نقصان سے بچا سکے گی—اصل فیصلہ انسان کے اپنے عمل اور اس کے ضمیر پر منحصر ہے.

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔