آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 16
انسان کی جوابدہی کا آغاز: کیا ہم الٰہی ہدایت کے پیرو ہیں؟
تمہید اور مندرجہ بالا آیات پر غور کرنے کا سبب:
اسلامی روایات کے مطابق یکم ذوالقعدہ حضرت آدمؑ کے جنت سے زمین پر اترآنے کادن ہے۔ یہ واقعہ صرف حضرت آدم علیہ السلام کے نزول کا نہیں بلکہ انسان کی ذمہ داری، الٰہی ہدایت کے حصول اور امید کی تشکیل کا نقطۂ آغاز ہے۔ سورۂ بقرہ کی درج ذیل آیت اس مرحلے کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہے اور ایک بامعنی اور محفوظ زندگی کے لیے دائمی اصول فراہم کرتی ہے:
"قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ”
"ہم نے کہا: تم سب یہاں سے اتر جاؤ، پھر جب میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے، تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا، نہ اسے کوئی خوف ہوگا اور نہ کوئی حزن۔” (سورۂ بقرہ، آیت 38)
مندرجہ بالا آیت سےنوجوانوں اور طلبہ کے لئے تربیتی پیغامات:
1۔ ہدایت کی پیروی کرو، فیشن کی نہیں
سوشل میڈیا یا دوستوں کا دباؤ آپ کے عقائد اور رویوں کا تعین نہ کرے؛ ہمیشہ حق اور درست چیز کو اختیار کریں۔
عملی چیلنج: اس ہفتے کسی ٹرینڈ کو فالو کرنے سے پہلے خود سے پوچھیں: “کیا یہ میرے اقدار کے مطابق ہے؟”
2۔ یقین رکھو کہ ایمان سے سکون کی دولت ملتی ہے
اس آیت کے مطابق حقیقی سکون الٰہی ہدایت کی پیروی سے حاصل ہوتا ہے، نہ کہ وقتی لذتوں سے۔
عملی چیلنج: روزانہ 10 منٹ تفکر یا دعا کے لئے مختص کریں۔
3۔ الٰہی احکام میں غور و فکر کرو
ہدایت کی پیروی علم اور سمجھ بوجھ کی محتاج ہے۔ جو شخص الٰہی احکام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے، وہی ہدایت کی امید رکھ سکتا ہے۔
عملی چیلنج: اس ہفتے ایک اسلامی تعلیم کا انتخاب کریں اور اسے گہرائی سے سمجھیں۔
4۔ اپنے مستقبل کےبارے میں سوچ کر گھبرایا نہ کرو
اگر تم صحیح اور خدا کی پسندیدہ راہ پر ہو، تو مستقبل کے بارے میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
عملی چیلنج: پریشانی کے وقت خود کو یاد دلائیں: "میری نیت اور عمل اللہ کی رضا کے لئےہیں، تو پھر خوف کس بات کا؟”
5۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرو اور انکی اصلاح کیا کرو
حضرت آدمؑ کی طرح غلطی ترقی کا حصہ ہے، بشرطیکہ ہم اس سے سبق سیکھیں اور اسے نہ دہرائیں۔
عملی چیلنج: اس ہفتے اپنی ایک غلطی اور اس سے حاصل سبق لکھیں۔
6۔ تم آزاد ہو، مگر ذمہ دار بھی ہو
زندگی انتخاب کا میدان ہے، لیکن اللہ نے تمہیں بغیر رہنمائی کے نہیں چھوڑا۔
عملی چیلنج: کسی اہم فیصلے سے پہلے پوچھیں: "کیا یہ میرے ایمان اور اقدار کے مطابق ہے؟”
7۔ ایمان کے ذریعے خوداعتمادی پیدا کرو
ہدایت کی پیروی ایک پیچیدہ دنیا میں تمہیں واضح طاقت عطا کرتی ہے۔
عملی چیلنج: اپنے دن کا آغاز اس نیت سے کیا کرو: "میں آج آسانی نہیں بلکہ درستگی کو ترجیح دوں گا۔”
والدین کے لئے اس آیت کے تربیتی پیغامات
1۔ ایمان پر مبنی گھر بنائیں
اپنے گھر کو ایسا ماحول بنائیں جہاں ہدایت صرف بیان نہ ہو بلکہ اس پر عمل بھی ہو۔
عملی چیلنج: اپنے گھر والوں کے ساتھ باقاعدہ دینی سرگرمی (جیسے نماز یا گفتگو) جاری رکھیں۔
2۔ اپنے بچوں کو جدید دنیا میں دینداری کے لئے تیار کریں
انہیں آج کے دباؤ کے باوجود ایمان پر قائم رہنے کی تربیت دیں۔
عملی چیلنج: اس ہفتے بچوں سے بات کریں کہ وہ دوستوں کے دباؤ میں بھی دینی اصول کیسے قائم رہ سکتے ہیں۔
3۔ اپنے آپ کو توکل کا نمونہ بنائیں
بچے توکل اور جوابدہی والدین سے سیکھتے ہیں۔
عملی چیلنج: روزمرہ کی زندگی میں اللہ پر بھروسہ اور شکرگزاری کا اظہارکیا کریں اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا کریں۔
4۔ اپنےپجوں کو ڈانٹنے کے بجائے ان کی رہنمائی کریں
اللہ نے حضرت آدمؑ کی خطا کے بعد انہیں دھتکارانہیں، بلکہ توبہ کا راستہ دکھایا۔
عملی چیلنج: بچے کی غلطی پر تنقید کے بجائے اصلاح کا عملی طریقہ بتائیں۔
5۔ رہنمائی کریں، کنٹرول نہیں
مکمل کنٹرول کے بجائے راستہ دکھائیں اور ساتھ دیں۔
عملی چیلنج: بچے کو اس کی عمر کے مطابق فیصلہ کرنے دیں، پھر اس پر گفتگو کریں۔
6۔ یاد رکھیں، بچوں کےساتھ ساتھ آپ بھی سیکھ رہے ہوتے ہیں
اس آیت میں موجود لفظ "جمیعا” کا مطلب ہے کہ ہم سب اس سفر میں شامل ہیں، حتیٰ کہ والدین بھی۔
عملی چیلنج: اپنی ایک پرانی غلطی اور اس سے حاصل سبق بچوں کے ساتھ شیئر کریں۔
ائمہ جماعت اور اساتذہ کے لئے اس آیت کے تربیتی پیغامات
1۔ الٰہی ہدایت کو نجات کا راستہ بتائیں
لوگوں کو سکھائیں کہ زندگی کی پیچیدگیوں میں صحیح اور غلط کی پہچان کے لئے الٰہی ہدایت ضروری ہے۔
عملی چیلنج: کسی ایسے موضوع پر بات کریں جسے آج معاشرہ غلطی سے قدر سمجھتا ہے مگر وہ دینی تعلیمات کے خلاف ہے۔
2۔ تعلیم کو عملی بنائیں
قرآن اور اہل بیتؑ کے پیغامات کو روزمرہ کی زندگی سے جوڑیں۔
عملی چیلنج: ہر درس میں ایک عملی مثال ضرور دیا کریں ۔
3۔ امید کے ساتھ اختتام کریں، خوف کے ساتھ نہیں
کامیاب درس یا خطاب سامعین میں امید اور طاقت پیدا کرتا ہے۔
عملی چیلنج: ہر نشست کو امید افزا پیغام پر ختم کریں۔
- ہدایت پرمبنی ساری باتوں کو قبول کریں
ہدایت سب کے لئے ہے، چاہے ان کا پس منظر یا ظاہر کچھ بھی ہو۔
عملی چیلنج: اس ہفتے مسجد یا مدرسے میں کسی نئے شخص کا خیرمقدم کریں۔
5۔ محفوظ اور روحانی ماحول پیدا کریں
ایک اچھا امام یا استاد اپنے مخاطبین کے لیے اعتماد اور سکون کا ذریعہ ہوتا ہے۔
عملی چیلنج: ایسا ماحول بنائیں جہاں لوگ بلا خوف اپنے مسائل بیان کر سکیں۔
خبریں ان باکس کے ذریعے
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

