آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 09

Ayah Of The Week - Volume 03 Issue 09
Last Updated: فروری 26, 2026By Categories: آیتِ ہفتہ0 Comments on آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 090 min readViews: 34

سکون، محبت اور رحمت؛ ازدواجی زندگی کا قرآنی منظرنامہ 

دس ماہ رمضان کی مناسبت سے قرآن کی  مندرجہ آیت پر توجہ:

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً  إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

"اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ  بھی ہے کہ اُس نے تمہارا جوڑا  تم ہی میں سے پیدا کیا، تاکہ تمہیں اُس  سےسکون پاؤ، اورپھر اُس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی۔ یقیناً اس میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔”

(سورۂ روم،آیت21)۔

 اس آیت کے نوجوانوں کے لئے  تربیتی پیغامات : 

1۔ اپنی  ازدواجی  زندگی کو آہستہ آہستہ بناؤ:

ایک کامیاب  اور پر سکون   ازدواجی زندگی،  راتوں رات  نہیں  بنتی۔ بلکہ اس کے لئے  کئی مرحلوں سے گذرنا پڑتا ہے ۔ آج ہی سے پاکدامنی کے ذریعے  اس کا  آغاز کرو،  پھرعاقلانہ فیصلے کرو، اللہ تعالیٰ سے  تقرب کو بڑھانے کے  ساتھ ساتھ  دوسروں  کی سرخ خطوط کا لحاظ  رکھو، تب جاکہ اپنی شادی  کے تیار ہونا۔

عملی چیلنج: اس ہفتے ایک ایسا فیصلہ کرو جو تمہاری شخصیت کو محفوظ رکھے اور تمہیں اُس انسان کے مزید قریب کر دے جس سے مستقبل میں شادی کرنا چاہتے ہو۔

2۔ دوسروں کی تسکین کا سبب بنو ، ناکہ  اضطراب  اور بے چینی کا:

 اپنی ازدواجی زندگی میں  سب سے زیادہ  سکون  و قرار  کی ضرورت ہوتی ہے  نہ کہ ٹینشن کی۔ لہٰذا  ابھی سے  اپنے غصے  کو کنٹرول  کرنے کی مشق  کیا کرو۔

عملی چیلنج:کسی  بات پر  غصہ آتا ہو تو  دس سیکنڈ  تک چپ ہوجاؤ اور پھر ان الفاظ کو چن چن کر بولو جن سے آرام  آتا ہو ۔

3۔ دوسروں کی ازدواجی زندگی کو نقصان نہ پہنچاؤ:

مذاق، غیبت، یا بے ہودہ  آن لائن چاٹ کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان سکون اور محبت کو مجروح نہ کرو۔ خاندان کی بنیاد کو نقصان پہنچانا، الٰہی راستے سے دوری کا نتیجہ ہے۔

عملی چیلنج: اگر کوئی گفتگو کسی جوڑے کے بارے میں غیبت میں بدل جائے تو موضوع بدل دو یا وہ جگہ چھوڑ دو۔

4۔ شادی کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ سوچ بچار  سے کام لو؛

قرآن  کہتا ہے کہ” اس میں اُن کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں” لہذا ایک کامیاب شادی کا دارو مدار غور و فکر پر ہے۔

عملی چیلنج: اس ہفتے  پندرہ منٹ  ایک  ایسی شادی  پر غور وفکر کرو جو اللہ تعالیٰ کی رضا پر مشتمل ہو  اور پھر تین نکات  لکھو۔

5 ۔ازدواج کا مطلب سکون ہے، نہ کہ تھکا دینے والے ہیجانات:

صحت مند رشتہ سکون دیتا ہے، نہ کہ مسلسل جھگڑا اور کشمکش۔

عملی چیلنج: اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کا انتخاب اس معیار پر کرو کہ اس کے ساتھ رہ کر تمہیں سکون ملتا ہے یا نہیں۔ اس لئے کہ عارضی خواہشات اور وقتی جذبات عموماً سکون کے بجائے اضطراب کا سبب بنتے ہیں۔

6 ۔محبت رحمت کے ساتھ ہونی چاہئے:

جیسا کہ اس آیت میں بیان ہوا ہے، حقیقی محبت صبر، درگزر اور مہربانی کے ساتھ معنی پاتی ہے۔

عملی چیلنج: اس ہفتے ایک حقیقی درگزر (معاف کرنے) کی مشق کرو۔

7 ۔اخلاق کو ظاہر پر ترجیح دو:

محبت اور رحمت اچھے کردار سے جنم لیتی ہیں، محض ظاہری کشش سے نہیں۔

عملی چیلنج: اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کی تین اخلاقی خصوصیات لکھو جو تمہارے نزدیک ظاہری حسن سے زیادہ اہم ہیں۔

8۔ازدواجی زندگی کی اہمیت  کوجانو:

گفتگوؤں یا سوشل میڈیا میں شادی کو ہلکا اور معمولی نہ سمجھو۔

عملی چیلنج: ایسے مواد کی اشاعت سے پرہیز کرو جو خاندان اور شادی کا مذاق اُڑاتا ہو۔

مندرجہ بالا آیت کے تربیتی پیغامات والدین کے لئے :

1 ۔ اپنی ولاد کو صحت مند ازدواج کی طرف   مائل کریں:

اسلامی معیارِ ازدواج اپنی اولاد کو سکھائیں تاکہ وہ استحکام اور سکون حاصل کریں اور مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔

عملی چیلنج: اس ماہ اپنے بیٹے یا بیٹی کے ساتھ کامیاب اسلامی ازدواج کے معیار پر ایک پُرسکون اور دوستانہ گفتگو کریں۔

2 ۔محبت اور رحمت کا نمونہ بنیں:

اولاد ایک اچھے ازدواج کی صورت اور اس کے ثمرات آپ کے طرزِ عمل سے سیکھتی ہے۔

عملی چیلنج: اس ہفتے اپنے بچوں کے سامنے اپنے شریکِ حیات کی قدر دانی کریں۔

3 ۔ایک پُرسکون گھرکی تعمیر کریں:

گھرکو والدین اور اولاد دونوں کے للئے   محبتوں کا مرکز  ہونا چاہئے۔

عملی چیلنج: گھر میں کسی ایک تناؤ کے سبب کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

4۔ اپنی اولاد کوصحت مند روابط کی مہارت سکھائیں:

صبر، باوقار گفتگو اور فعال انداز میں سننے کی عادت سکھائیں۔

عملی چیلنج: ایک  فیملی نشست رکھیں جس میں سب ایک دوسرے کی بات بغیر ٹوکے سنیں۔

5 ۔اولاد کے دانشمندانہ ازدواجی فیصلوں میں شریک رہیں:

انہیں سوچ سمجھ کر اور ایمانی بنیادوں پر انتخاب کرنے کی رہنمائی کریں۔

عملی چیلنج: اپنے بیٹے یا بیٹی کے ساتھ “ازدواج میں سکون” کے مفہوم پر گفتگو کریں۔

6۔خاندانی وقت کی حفاظت کریں

آج کی مصروف دنیا، خصوصاً سوشل میڈیا، میاں بیوی اور اولاد کے رشتوں کو شدید کمزور کر سکتی ہے۔

عملی چیلنج: ہفتے میں ایک دن موبائل فون کے بغیر صرف خاندان کے للئے  مخصوص کریں۔

مندرجہ بالا آیت کے تربیتی پیغامات  علماء اور دینی رہنماؤں کے لئے :

1 ۔اسلامی ازدواج کے درست معیار واضح کریں۔

ازدواج کے اخلاقی اور ایمانی معیار کو کھل کر بیان کریں تاکہ نوجوان سطحی ثقافتوں کے فریب میں نہ آئیں۔
عملی چیلنج: آئندہ خطبے میں پانچ منٹ کسی ایک اہم معیارِ انتخابِ شریکِ حیات پر گفتگو کریں۔

2۔محبت اور رحمت کو مضبوط کرنے کے طریقے سکھائیں۔

زوجین کا رشتہ ایک الٰہی امانت ہے جس کی عملی نگہداشت ضروری ہے۔
عملی چیلنج: میاں بیوی کے درمیان سکون بڑھانے کے للئے  تین سادہ باتوں کو متعارف کروائیں۔

3۔نئے خطرات کے بارے میں خبردار کریں۔

سوشل میڈیا کا غلط استعمال، غیر حقیقی موازنہ، اور بیرونی مداخلتیں ،خاندان کی بنیاد کمزور کر سکتی ہیں۔
عملی چیلنج: ایک خطبے میں میاں بیوی کے تعلقات میں پائی جانے والی کسی عام خرابی کی نشاندہی کریں اور اس کا ایمانی حل پیش کریں۔

4۔خاندانی اختلافات میں درگزر کی ثقافت کو فروغ دیں۔

ہمدردانہ اور صلح جو گفتگو کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان مفاہمت کو مضبوط کریں۔
عملی چیلنج: ضرورت مند جوڑوں کے لئے مشاورت یا ثالثی/مصالحہ کی نشست کا انتظام کریں۔

5 ۔غلط ثقافتی رویّوں کی اصلاح کریں۔

اسلامی اقدار کو نقصان دہ ثقافتی دباؤ سے جدا کر کے واضح کریں۔
عملی چیلنج: آئندہ بیان میں شادی سے متعلق کسی ایک غلط ثقافتی باور کی اصلاح کریں۔

6 ۔نوجوانوں کو شادی کی ذمہ داری اٹھانےکے لئے تیار کریں۔

مسجد میں قبل از ازدواج تعلیم (پری میرج کورس/ٹریننگ) کو باقاعدہ رواج دیں۔
عملی چیلنج: اسلامی ازدواج کی بنیادوں پر ایک ورکشاپ منعقد کریں۔

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔