آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 14

Ayah Of The Week - Volume 03 Issue 14
Last Updated: اپریل 6, 2026By Categories: آیتِ ہفتہ0 Comments on آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 140 min readViews: 4

اندرونی گواہ: بہانہ تراشی سے بھری دنیا میں ضمیر کی آواز کا سننا

تمہید اور مندرجہ آیات پر غور کرنے کا سبب:

5 اپریل کو "عالمی یومِ ضمیر” منایا جاتا ہے؛ یہ دن انسان کے اندر موجود اخلاقی قطب نما کی یاد دہانی کےلئے ہے. قرآنِ کریم میں اس اندرونی شعور کو نفسِ لوّامہ، بصیرت اور فطرت جیسے مفاہیم کے ذریعے بیان کیا گیا ہے. مندرجہ آیات ایک گہری حقیقت کو واضح کرتی ہیں:

"بلکہ انسان خودبھی اپنے نفس کے حالات سے خوب آگاہ ہے، چاہے وہ (اپنے اعمال کے لئے) کتنے ہی عذر کیوں نہ پیش کرے.”

«بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ * وَلَوْ أَلْقَى مَعَاذِيرَهُ»

"بلکہ انسان خودبھی اپنے نفس کے حالات سے خوب آگاہ ہے، چاہے وہ (اپنے اعمال کے لئے) کتنے ہی عذر کیوں نہ پیش کرے.” ( سورۂقیامت، آیت 14-15)

مندرجہ بالا آیات  سےنوجوانوں اور طلبہ کے لئے تربیتی پیغامات:

  1. 1. اپنے آپ سے سچ بولا جائے

یاد رکھو: اگر تم دوسروں کو قائل بھی کر لو، تمہارے اندر  ایک ضمیر بھی ہے، جوتمہیں  بتاتا رہتا ہے کہ تمہارا عمل درست تھا یا نہیں.
عملی چیلنج: رات کو خود سے پوچھو: "آج میں  نےکہاں اپنے آپ سے  سچ نہیں ت بولا”

  1. اپنی حقیقی پہچان بناؤ

اپنے اصل وجود پر توجہ دو، نہ کہ اس تصویر پر جو تم دوسروں کو دکھاتے ہو.
عملی چیلنج: ۱۰ منٹ بغیر موبائل کے اکیلے بیٹھو اور اپنے حقیقی وجود پر غور کرو.

  1. سچائی جو تمہارے اندر ہے، اس کاسامنا کر و

اگر تم انصاف، دیانت اور عقل کے مطابق عمل کرو تو تم اپنے اندر اچھے اور برے میں فرق  بھی کر سکتے ہو.
عملی چیلنج: ہر فیصلہ کرنے سے پہلے خود سے پوچھو:
"کیا میرے ضمیر اور عقل کے مطابق یہ درست ہے؟”

4.بہانہ حقیقت کو نہیں بدلتا

جواز پیش کرنے سے غلط کام درست نہیں ہو جاتا.
عملی چیلنج: اگر غلطی ہو جائے تو ایک بار بغیر کسی بہانے کے اسے قبول کرو.

  1. سوشل میڈیا میں بھی سچے رہو

سوشل میڈیا حقیقت کو چھپا سکتا ہے، لیکن تمہارا ضمیر حقیقت جانتا ہے.
عملی چیلنج: ایک دن کوئی ایسی چیز پوسٹ نہ کرو جو تمہاری اصل اقدار سے مطابقت نہ رکھتی ہو.

6.اندرونی انتباہ کو نظر انداز نہ کرو

جو اندرونی بے چینی تمہیں غلط کام کے وقت یا بعد میں محسوس ہوتی ہے، وہ تمہارے ضمیر کی آواز ہوتی ہے.
عملی چیلنج: جب کسی کام پر برا احساس ہو، رک جاؤ اور دوبارہ سوچو.

  1. اپنی غلطی کا فورا اعتراف کرلیا کرو

جتنی جلدی تم اپنی غلطی مان لو گے، اتنی جلدی تم ترقی کرو گے.
عملی چیلنج: اس ہفتے اپنی ایک غلطی لکھو اور اس کی اصلاح کا طریقہ سوچو.

  1. اپنے ضمیر کے آئینے کو صاف کرو

اگر تمہیں غلط کام پر کوئی ملال نہ ہو تو یہ خطرے کی علامت ہے. اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے ضمیر  کے آئینےپر  گرد و غبار  کافی جمع  ہو چکی ہے .
عملی چیلنج: کسی سچے دوست سے درخواست کرو کہ وہ تمہارے منہ پر  تمہاری کوئی ایک  خامی بتائے—اگر تمہیں برا لگے تو سمجھو ضمیرکے آئینہ

 کو صاف کرنے کی ضرورت ہے.

مندرجہ بالا آیات  سے والدین کے   نام تربیتی پیغامات:

  1. عمل سے ذمہ داری کا احساس دلائیں

جب آپ اپنی غلطی مانتے ہیں، تو بچہ بھی ذمہ داری سیکھتا ہے.
عملی چیلنج: اس ہفتے اپنے بچے سے کہیں: میں نے غلطی کی ہے

  1. بچے کے ضمیر کو مضبوط کریں

اسے صرف قوانین نہیں، بلکہ اپنے اندر کی آواز سننا سکھائیں.
عملی چیلنج: پوچھیں: تمہیں اپنے عمل کے بارے میں کیسا لگ رہا ہے؟

  1. اپنی غلطی کو چھپانے کے لئے کوئی جواز نہ ڈھونڈ یں

اپنی یا بچے کی غلطی کا دفاع کرنا اخلاقی کمزوری پیدا کرتا ہے.
عملی چیلنج: غلطی کو تسلیم کریں، بہانہ نہ بنائیں.

  1. گھر میں غور و فکر کا ماحول بنائیں

محاسبہ نفس ذمہ داری کو مضبوط کرتا ہے.
عملی چیلنج: گھر میں اس بات پر مختصر گفتگو کریں:  کہ ہم نے آج کیا سیکھا؟

  1. محبت کے ساتھ ساتھ جوابدہی کی ضرورت کو اجاگر کریں

 کسی  کی محبت،  ذمہ داری   نبھانےسے تمہیں دور  نہ کردے.
عملی چیلنج :نصیحت میں محبت اور اصلاح دونوں شامل کریں.

مندرجہ بالا آیات  سے ائمہ جماعت، اساتذہ اور علماء کے نام تربیتی پیغامات: 

  1. کامیابی کو اپنی  نیت  میں خلوص کے اعتبار سےناپیں

اصل کامیابی اخلاص میں ہے، نہ کہ لوگوں کی تعریف میں.
عملی چیلنج :پوچھیں: کیا میری نیت خالص تھی؟

  1. اپنے اندر کے ضمیر کو بیدار رکھیں

لوگوں کو بتائیں کہ ہدایت ان کے اندر بھی موجود ہے.
عملی چیلنج: سوال پوچھیں جو انہیں اپنے ضمیر کی طرف متوجہ کرے.

  1. بہانہ بازی کے کلچر کا مقابلہ کریں

آج کے معاشرے میں غلطیوں کو عام کیا جاتا ہے.
چیلنج: حقیقی مثال دیں کہ بہانے کیسے نقصان دیتے ہیں.

  1. خود احتسابی کو فروغ دیں

لوگوں کو سکھائیں کہ پہلے خود کو پرکھیں.
عملی چیلنج: روزانہ محاسبہ نفس کا ایک آسان طریقہ بتائیں.

  1. جدید اخلاقی مسائل پر بات کریں

آج حق و باطل کے درمیان فرق دھندلا ہو رہا ہے.
عملی چیلنج: سوشل میڈیا جیسے کسی مسئلے کو واضح طور پر بیان کریں.

اختتامیہ

یہ آیات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ انسان کے اندر ایک ایسا گواہ  بھی موجود ہے جو ہر حال میں حقیقت کو جانتا ہے. اگر ہم اس ضمیر کی آواز سننا سیکھ لیں، تو ہم نہ صرف بہتر انسان بن سکتے ہیں بلکہ ایک بہتر معاشرہ بھی تشکیل دے سکتے ہیں.

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔