آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 11

Ayah Of The Week - Volume 03 Issue 11
Last Updated: اپریل 3, 2026By Categories: آیتِ ہفتہ0 Comments on آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 110 min readViews: 9

خالص ترین عطاء: امیرالمؤمنین علیؑ کی مخلصانہ عطاء کی سیرت سے حاصل ہونے والے اسباق

تمہید اور مندرجہ بالا آیات پر غور کرنے کی مناسبت:
ماہِ مبارک رمضان کی اکیسویں تاریخ سن ۴۰ ہجری قمری میں امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ اسی مناسبت سے یہاں سورۂ انسان کی آیات ۸ اور ۹ پر غور کیا جا رہا ہے، جو بہت سی تفاسیر کے مطابق امام علیؑ اور ان کے اہلِ خانہ کی سخاوت اور اخلاص کے بارے میں نازل ہوئیں۔ اس واقعے میں انہوں نے اپنی ضرورت کے باوجود اپنا کھانا محتاجوں کو دے دیا۔

وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا * إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا

"اور وہ اللہ کی محبت میں مسکین، یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔ [اور کہتے ہیں:] ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کے لئے کھلاتے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی صلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ۔”

(سورۂ  انسان، آیات 8-9)

مندرجہ بالا آیات  سےنوجوانوں اور طلبہ کے لئے تربیتی پیغامات:

1۔ سخاوت حقیقی ایمان کی علامت ہے۔
دوسروں کی مدد کرنا اس بات کی واضح نشانی ہے کہ انسان کے دل میں ایمان زندہ ہے۔

عملی چیلنج:اس ہفتے کوئی ایسی چیز جو آپ کے لیے قیمتی ہے (وقت، کھانا یا مدد) کسی ایسے شخص کے ساتھ بانٹیں جسے اس کی ضرورت ہو۔

2۔ ہر کام اللہ کی رضا کے لیے کریں۔
ان آیات میں کھلانے والے کہتے ہیں: “ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کے لئے کھلاتے ہیں۔”
ہر عمل کی  حقیقی قیمت،  اس کے پیچھے  چھپی نیت سےہوتی ہے۔

عملی چیلنج:اس ہفتے ہر نیک کام سے پہلے دل میں ایک لمحہ کے لیے کہیں:
“میں یہ کام اللہ کی رضا کے لیے کر رہا ہوں۔”

 مشکل حالات میں بھی دینے کا حوصلہ رکھیں۔
ان آیات میں ان لوگوں کی تعریف کی گئی ہے جو اس وقت بھی دیتے ہیں جب انہیں خود بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ حقیقی سخاوت کبھی کبھی قربانی کا تقاضا کرتی ہے۔

عملی چیلنج: اپنی جیب خرچ یا وقت کا ایک چھوٹا حصہ کسی ضرورت مند کی مدد کے لیے مختص کریں۔

4۔ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ افراد کا خیال رکھیں۔
قرآن فقیر، یتیم اور یہاں تک کہ قیدی کا ذکر کرتا ہے؛ یعنی ایسے لوگ جو ضرورت مند ہوتے ہوئے بھی معاشرے میں اکثر نظر انداز ہو جاتے ہیں۔

عملی چیلنج:اس مہینے کم از کم ایک مرتبہ کسی رضاکارانہ سرگرمی میں حصہ لیں جس کا مقصد کمزور اور ضرورت مند افراد کی مدد ہو۔

5۔ نیکی ،تعریف کی توقع  رکھے بغیر کریں۔
اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ نیک کام خاموشی سے کیے جائیں اور ان کے بدلے میں لوگوں کی تعریف یا شہرت کی خواہش نہ رکھی جائے۔

عملی چیلنج:اس ہفتے ایک نیکی ایسا کریں جس کے بارے میں کسی کو معلوم نہ ہو۔

مندرجہ بالا آیات  سے والدین کے   نام تربیتی پیغامات:

سخاوت کی تعلیم  عمل کے ذریعے دیں ۔
بچے سخاوت اس وقت سیکھتے ہیں جب وہ اسے اپنے والدین کے رویّے میں دیکھتے ہیں۔

عملی چیلنج:اس مہینے اپنے بچوں کو کسی ضرورت مند خاندان کے لیے کھانا تیار کرنے یا مدد فراہم کرنے میں شریک کریں۔ 

 مہربانی کو خاندانی قدر بنالیں۔
قرآن کی یہ آیات ظاہر کرتی ہیں کہ دوسروں کی مدد ایک خاندانی عمل تھا، صرف انفرادی عمل نہیں۔

عملی چیلنج:رمضان کے مہینے میں اپنی فیملی کے ساتھ مل کر ایک چھوٹا سا خیراتی منصوبہ تیار کریں۔ 

3۔ بچوں کو خالص نیت کی تعلیم دیں۔
بچوں کو سکھائیں کہ بہترین اعمال اللہ کے لیے کیے جاتے ہیں، نہ کہ لوگوں کو دکھانے کے لیے۔

عملی چیلنج: کسی خاندانی نیکی کے کام کے بعد بچوں کو یاد دلائیں کہ اصل اجر اللہ کے پاس ہے۔ 

4۔ ایسے بچے تربیت کریں جو دوسروں کی ضرورت کو پہچانیں۔
جدید زندگی کبھی کبھی خاندانوں کو اتنا مصروف کر دیتی ہے کہ وہ دوسروں کی مشکلات سے غافل ہو جاتے ہیں؛ اس لیے والدین کو بچوں میں سماجی شعور پیدا کرنا چاہیے۔

عملی چیلنج: اپنے بچے کو ترغیب دیں کہ وہ اسکول یا معاشرے میں کسی ایسے شخص کو پہچانے جو مدد کا محتاج ہو سکتا ہے۔

5۔ خاندانی زندگی میں ضرورت سے زیادہ آسائش سے پرہیز کریں۔
ان آیات کی روح دوسروں کی ضرورتوں پر توجہ دینے کی تعلیم دیتی ہے۔ اگر کوئی خاندان حد سے زیادہ آرام اور عیش و عشرت کا عادی ہو جائے تو آہستہ آہستہ وہ ضرورت مندوں کے مسائل کے بارے میں حساسیت کھو سکتا ہے۔

عملی چیلنج:اس ہفتے اپنی فیملی کے ساتھ ایک سادہ فیصلہ کریں (مثلاً کوئی غیر ضروری خرچ ختم کرنا) اور اس کی رقم کسی ضرورت مند کو دے دیں۔ 

 کسی مقصد کےلئےمشکلات کو برداشت کرنے کی اہمیت اجاگر کریں۔
صحت مند اور متوازن زندگی صرف آسانی پر نہیں بنتی۔ کبھی کبھی چھوٹی مشکلات کا تجربہ بچوں کو صبر، ہمدردی اور استقامت سکھاتا ہے۔

عملی چیلنج: اس مہینے اپنے بچوں کو اس طرح کے مواقع فراہم کریں کہ وہ براہِ راست دوسروں کی خدمت میں حصہ لیں اور اس خدمت کے دوران کچھ مشقت بھی برداشت کریں؛ مثلاً رضاکارانہ سرگرمی یا کسی ضرورت مندفیملی کی مدد۔ 

مندرجہ بالا آیات  سے ائمہ جماعت، اساتذہ اور علماء کے نام تربیتی پیغامات:

1۔ ضرورت مندوں کی عملی مدد کی ثقافت کو فروغ دیں۔
یہ آیات محتاجوں کو کھانا کھلانے اور ان کی مدد کرنے کو ایک بنیادی اسلامی عمل کے طور پر بیان کرتی ہیں۔

عملی چیلنج:رمضان کے مہینے میں مسجد یا مدرسے میں خوراک جمع کرنے کی مہم شروع کریں۔ 

2۔ اسلام میں سماجی انصاف کے پہلو کو نمایاں کریں۔
قرآن ایمان کو براہِ راست کمزور اور محتاج افراد کی مدد سے جوڑتا ہے۔

عملی چیلنج:اپنی کمیونٹی میں پناہ گزینوں، یتیموں یا ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے ایک سماجی منصوبہ شروع کریں۔ 

3۔ اخلاقی تعلیم میں امام علیؑ کی سیرت کو نمونہ بنائیں۔
امیرالمؤمنین علیؑ کی زندگی فروتنی، عدل اور مہربانی کی طاقتور مثالیں پیش کرتی ہے۔

عملی چیلنج: اپنے اگلے خطبے یا درس میں امام علیؑ کی سخاوت کا کوئی واقعہ بیان کریں۔

4۔ پوشیدہ نیکیوں کو فروغ دیں۔
لوگوں کو یاد دلائیں کہ سب سے خالص صدقات وہ ہوتے ہیں جو خاموشی اور اخلاص کے ساتھ دیے جاتے ہیں۔

عملی چیلنج: مؤمنین کو ترغیب دیں کہ رمضان کے مہینے میں کم از کم ایک نیکی کا کام گمنامی میں انجام دیں۔

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔