حدیثِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 15
عبادت اور ایمان کا عملی زندگی میں پائے جانے کی ضرورت: امام جعفر صادقؑ کی بارگاہ سے ایک سبق
اس حدیث پر غور کرنے کی مناسبت:
25 شوال، ۱۴۸ ہجری قمری، امام جعفر صادقؑ کی شہادت کا دن ہے۔ اس سوگ و غم کے موقع پر ہم آپؑ کی ایک نہایت گہری تعلیم پر غور کرتے ہیں، جو ایک حقیقی مؤمن کی بنیادی اخلاقی خصوصیات کو بیان کرتی ہے:
امام صادقؑ فرماتے ہیں:
"تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں، وہ منافق ہے، چاہے وہ صوم و صلات کا پابند ہی کیوں نہ ہو: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب امانت دی جائے تو خیانت کرے۔”
امام جعفر الصادق (علیہ السلام):
«ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فيهِ فَهُوَ مُنافِقٌ وَاِنْ صامَ وَ صَلّى: مَنْ اِذا حَدَّثَ كَذِبَ وَ اِذا وَعَدَ اَخْلَفَ وَ اِذَا ائْتُمِنَ خانَ»
"تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس کسی میں ہوں، وہ منافق کہلاتاہے، چاہے وہ روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے والا ہی کیوں نہ ہو: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب امانت دی جائے تو خیانت کرے۔" (تحفالعقول، ص 229)
اس حدیث سےنوجوانوں اور جوانوں کے لئے تربیتی پیغامات:
1۔ عبادت ایسی ہو، جس سے تمہارے کردار میں بدلاؤ آئے ۔
عبادت اسی وقت قیمتی ہے جب وہ تمہارے رویّے میں حقیقی تبدیلی لائے۔
عملی چیلنج: ہر عبادت کے بعد ایک بری عادت ترک کر نےاور اسی دن اسے بہتر بنانے کی کوشش کرو۔
2۔ کسی کے ظاہر نی حلیے کو نہیں، اس کے عمل پر غور کر و۔
انسان کی اصل شخصیت اس کے عمل سے ظاہر ہوتی ہے، نہ کہ اس کے ظاہر ی قدوقامت سے۔
عملی چیلنج: آج کسی ایک شخص کے کردار کو اس کے عمل کی بنیاد پر پرکھو۔
3۔ مسلسل خود احتسابی کے عمل کو جاری رکھو۔
حقیقی ایمان سچائی، وعدہ پورا کرنے اور امانت داری پر قائم ہے۔
عملی چیلنج: روزانہ یا ہفتہ وار ان تین صفات کا اپنے اندر جائزہ لو۔
4۔ حقیقی بنو، دکھاوا نہ کرو۔
اصالت یہ ہے کہ تمہارا قول اور فعل ایک ہو۔
عملی چیلنج: کچھ کہنے یا پوسٹ کرنے سے پہلے خود سے پوچھو: "کیا یہ واقعی میں ہوں؟” یا پھر ڈھونگ رچا رہا ہوں ۔
5۔ ہمیشہ سچ بولاکرو۔
سچائی اعتماد اور مضبوط تعلقات پیدا کرتی ہے۔
عملی چیلنج: ایک ہفتہ “چھوٹے جھوٹ” سے بھی پرہیز کرو اور ہر رات اپنا جائزہ لو۔
6۔ اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرو۔
خیال رہے چھوٹے وعدے بھی تمہاری شخصیت بناتے ہیں۔
عملی چیلنج: روز ایک چھوٹا وعدہ کرو اور اسے ضرور پورا کیاکرو۔
اس حدیث سےوالدین کے لئے تربیتی پیغامات:
1۔ اپنے بچوں کو اہل بیتؑ کی تعلیمات سے روشناس کروائیں
یہ تعلیمات خاندان کی زندگی کو نورانی بناتی ہیں۔
عملی چیلنج: ہر ہفتے ایک حدیث یا واقعہ بیان کریں اور اس پر گفتگو کریں۔
2۔ اپنے بچوں کو کردار پر مبنی فیصلہ کرنا سکھائیں
بچوں کو سکھائیں کہ اصل شخصیت عمل سے ظاہر ہوتی ہے۔
عملی چیلنج: حقیقی مثالوں سے بچوں کو تجزیہ کی ترغیب دیں۔
3۔ اپنےگھر کو سچائی کا محفوظ مقام بنائیں
بچوں کو سچ بولنے میں خوف محسوس نہ ہو۔
عملی چیلنج: اگر بچہ غلطی تسلیم کرے تو نرمی سے پیش آئیں۔
4۔ ایمان کا اپنی روزمرہ کی زندگی میں مظاہرہ کریں
ایمان کو صرف عبادت میں نہیں بلکہ روزمرہ کے رویّے میں بھی ظاہر ہونا چاہیے۔
عملی چیلنج: خود سچائی اور امانت داری کا عملی نمونہ بنیں۔
5۔ اپنے بچوں کی حکمت کے ساتھ اصلاح کریں
محض سزا کے بجائے پیار سے ان کی اصلاح کرنا ،زیادہ مؤثر ہے۔
عملی چیلنج: غلطی پر ان کا مواخذہ کرنے کے بجائے انہیں اصلاح کا راستہ دکھائیں۔
مندرجہ بالا حدیث کے ائمہ جماعت، اساتذہ اور دینی مبلغین کے نام تربیتی پیغامات:
1۔ اپنے مخاطبین کو اعتماد کی بنیادوں کی تعلیم دیں
اعتماد ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔
عملی چیلنج: ایک نشست کو سچائی، وعدہ پورا کرنے اور امانت داری پر مرکوز کریں۔
2۔ نفاق کے مفہوم کو واضح کریں
نفاق ایک پوشیدہ مگر خطرناک بیماری ہے۔
عملی چیلنج: اس کی علامات اور بچاؤ کے طریقے بیان کریں۔
3۔ عبادت کو اپنے کردارسے منسلک کریں
عبادت کا اثر روزمرہ زندگی میں نظر آنا چاہیے۔
عملی چیلنج: نماز یا روزے کے عملی اثرات کی مثالیں دیں۔
4۔ علمی دیانت داری اختیار کریں
“مجھے نہیں معلوم” کہنا غلط جواب دینے سے بہتر ہے۔
عملی چیلنج: جواب نہ معلوم ہو تو اپنے مخاطبین کے ساتھ مل کر تلاش کریں۔
5۔ اپنے خلاق کو عبادت کے ساتھ ساتھ نمایاں کریں
اخلاق اور عبادت دونوں لازم و ملزوم ہیں۔
عملی چیلنج: ہر خطاب میں ایک واضح اخلاقی پیغام شامل کریں۔
6۔ ذمہ داری اور جوابدہی پ کی اہمیت پر زور دیں
افراد کو اپنے اعمال کے لیے جوابدہ بننے کی ترغیب دلائیں۔
عملی چیلنج: اپنے مخاطبین کے لئےخود احتسابی کے مواقع فراہم کریں۔
اختتامیہ: یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ عبادت اور ایمان کا اصل اثر انسان کے کردار اور عملی زندگی میں ظاہر ہونا چاہیے۔ حقیقی دینداری وہی ہے جو سچائی، وفاداری اور امانت داری سے سرشار ہو۔
خبریں ان باکس کے ذریعے
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

