آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 15

Ayah Of The Week - Volume 03 Issue 15
Last Updated: اپریل 12, 2026By Categories: آیتِ ہفتہ0 Comments on آیتِ ہفتہ – جلد 03 شمارہ 150 min readViews: 3

مؤمن کا اقلیت  میں رہ کر بھی کامیاب ہونا کیسے ممکن ہے؟ طالوت اور جالوت کی جنگ سےایک سبق  

تمہید اور مندرجہ آیات پر غور کرنے کا سبب:

21 شوال کو  فتحِ اندلس کی یاد  تازہ کی جاتی ہے؛  اسلام کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ، جو ہمیں یہ سمجھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان کس طرح بڑی مشکلات اور انسانی مادی محاسبات پر غالب آ سکتا ہے۔ یہی حقیقت قرآن میں طالوت اور جالوت کی جنگ کے واقعے میں نہایت خوبصورتی سے بیان ہوئی ہے، جو ہمیں  یہی بتاتی ہے کہ ایمان کی قوت اور ظلم کے مقابلے کی طاقت، ظاہری وسائل اور مادی اندازوں سے کہیں بڑھ کر  ہوا کرتی ہے:

"… قَالُوا لَا طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلَاقُو اللَّهِ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ"
"…انہوں نے کہا: آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکر سے لڑنے کی طاقت نہیں۔ لیکن وہ لوگ جو یقین رکھتے تھے کہ وہ اللہ سے ملاقات کریں گے، کہنے لگے: کتنی ہی چھوٹی جماعتیں اللہ کے حکم سے بڑی جماعتوں پر غالب آ چکی ہیں، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔”

( سورۂ بقرہ، آیت 249)

مندرجہ بالا آیات  سےنوجوانوں اور طلبہ کے لئے تربیتی پیغامات: 

تعداد سے آگے د بڑھ کریکھا کرو
ظاہری تعداد اور بھیڑ سے دھوکہ نہ کھاؤ؛ اصل طاقت اللہ کی طرف سے تمہارے اندر  ہوتی ہے، نہ کہ  لوگوں  کی کثرت  سے۔
عملی چیلنج: اس ہفتے ایک فیصلہ اپنی اقدار کی بنیاد پر کرو (اللہ پر پورے بھروسے کے ساتھ)، نہ کہ دوسروں کے دباؤ میں آکر۔

 کیفیت، کمیت سے  زیادہ اہم ہے
کامیابی کے لئے بڑے یا مشہورگروہ میں ہونا ضروری نہیں؛ بلکہ  ایمان اور ارادہ، کثرت سے زیادہ اہم ہے۔
عملی چیلنج: دوسروں کی تائید حاصل کرنے کے بجائے ، اپنے اندر ایک ذاتی مہارت  حاصل کرنے پر توجہ دو۔

3۔ "میں نہیں کر سکتا”  جیسا سوچنے کا انداز ، چھوڑ دو ("میں  کرسکتا ہوں ” والا عزم پیدا  کرو)
اپنی ناتوانی کو باور کرنا، در اصل ایک ذہنی جال ہے؛ اسے بدل کر کہو:  "میں اللہ کی مدد سے کوشش کروں گا۔”
عملی چیلنج:  اس ہفتےجب بھی “نہیں کر سکتا” کہو، فوراً اسے ایک مثبت عمل میں تبدیل کردو۔

4۔ اپنے ہر کام کوخلوص نیت  کے ساتھ  انجام دیا کرو
جب کام اللہ کے لئے ہوں تو انسان کو اللہ کی طاقت  کا سہارا مل  جاتاہے۔
عملی چیلنج: ہر کام سے پہلے خالص نیت کرو اور اس کے اثرات دیکھو۔ 

بے ایمان لوگوں کی عارضی کامیابی سے مرعوب ہو نا
ظالموں کی وقتی کامیابی  تمہیں گمراہ نہ کردے؛  یادرہے کہ حقیقی کامیابی صالحین  کے نام کردی گئی ہے۔
عملی چیلنج: مایوسی کے وقت اہلِ تقویٰ کے کامیاب انجام کو یاد کرو اور  اپنے اندر استقامت پیدا کرو۔

 اپنے ایمان کو مضبوط کرو
اصل طاقت ایمان ہے؛ مضبوط ایمان کے ساتھ بڑی مشکلات کا سامنا ممکن ہے۔
عملی چیلنج: روزانہ کچھ وقت ایمان کو بڑھانے کے لئے رکھو (تفکر، دعا، یا مطالعہ وغیرہ کے ذریعے)۔

مندرجہ بالا آیات  سے والدین کے نام تربیتی پیغامات:

اپنے  بچوں کو توکل کا مفہوم سمجھائیں
بچوں کو بتائیں کہ کامیابی صرف محنت سے نہیں بلکہ اللہ پر بھروسے سے  حاصل ہوتی ہے۔
عملی چیلنج: اپنی زندگی کا ایک واقعہ بیان کریں جہاں توکل نے مدد کی۔ 

 اپنے  بچوں کو ایمان پر مبنی نفسیاتی تحفظ دیں
جو بچہ اللہ کی مدد کو محسوس کرتا ہے وہ زیادہ بہادر ہوتا ہے۔
عملی چیلنج: روزانہ 10 منٹ بچے کی بات غور سے سنیں اور اسے یاد دلائیں کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

اپنے  بچوں کی کوشش کو  اس کے ممکنہ نتائج  پر  مقدم رکھیں
بچے کی محنت کو سراہیں، چاہے اس کا کوئی اچھا نتیجہ  نکلے یا  نہ نکلے۔
عملی چیلنج: ہر صورت میں اس کی کوشش اور لگن کی تعریف کریں۔

صرف کامیاب نہیں، بلکہ اپنے بچوں کو مؤمن  بھی  بنائیں
اپنے بچوں  کےایمان، استقامت اور کردار پر توجہ دیں۔
عملی چیلنج: کم عمری سے دینی تربیت کا منظم منصوبہ بنائیں۔ 

مشکلات میں برداشت  کا عملی نمونہ بنیں
بچے آپ کے عمل سے سیکھتے ہیں۔
عملی چیلنج: کسی مشکل میں صبر دکھائیں اور اللہ سے مدد مانگیں۔

مندرجہ بالا آیات  سے ائمہ جماعت، اساتذہ اور علماء کے نام تربیتی پیغامات: 

ایمان و شجاعت کی کہانیاں بیان کریں
ایسے واقعات بیان کریں جو بچوں کے  حوصلہ  بلند کریں۔
عملی چیلنج: ہر ہفتے ایک متاثر کن واقعہ بیان کریں۔

2۔”ہم کر سکتے ہیں” والا عزم  پیدا کریں
ایسا ماحول بنائیں جہاں لوگ اپنی صلاحیت پر یقین رکھیں۔
عملی چیلنج: اگلی نشست کا آغاز ایک حوصلہ افزا سوال سے کریں۔

 چھوٹے مگر مخلص گروہوں کی قدر کریں
کم تعداد لیکن مضبوط ایمان زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔
عملی چیلنج: ایک چھوٹا گروہی منصوبہ ترتیب دیں۔

خوف کے بجائے امید جگائیں
لوگوں کو ایمان پر مبنی امید کی ضرورت ہے۔
عملی چیلنج: اس ہفتے امید اور اللہ پر اعتماد کا پیغام دیں۔

 ایمان کو عملی زندگی سے جوڑیں
قرآن کی تعلیمات کو موجودہ مسائل سے مربوط کریں۔
عملی چیلنج: ایک سبق کو کسی سماجی مسئلے سے جوڑیں۔

اختتامیہ: طالوت اور جالوت کی داستان ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اصل کامیابی تعداد یا وسائل میں نہیں بلکہ ایمان، صبر اور اللہ پر اعتماد میں ہے۔ یہی سبق آج کے نوجوان، والدین اور اساتذہ کے لیے رہنمائی کا روشن چراغ ہے۔

اس کا اشتراک کریں، اپنا پلیٹ فارم منتخب کریں!

خبریں ان باکس کے ذریعے

نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔